Header Ads Widget

HOW TO MAKE CHICKEN NUGGETS

 

Chicken Nuggets Recipe

CHICKEN NUGGETS
CHICKEN NUGGETS

 

آج  ہم بنائیں گے ہر کسی کی پسندیدہ ڈش جو کہ سب بچوں اور بڑوں میں بہت ہی مقبول ہے جو کہ ہے چکن نگٹس۔ یہ ڈش آپ عید کے لئے بھی تیار کرسکتے ہیں جو کہ آپ کے آنے والے مہمانوں کو بہت ہی پسند آئے گی جبکہ آپ بچوں کو بھی سکول کے لئے ٹفن میں دے سکتے ہیں۔ تو چلیں اس کو بنانے کے لئے جو جو چیزیں درکار ہیں ان میں سب سے پہلے آدھا کلو چکن بریسٹ کا لیں گے ، اس کے بعد سفید ڈبل روٹی کے چار عدد پیس لیں گے، ادرک کا پیسٹ لیں گے آدھا چائے کا چمچ، لہسن کا پیسٹ لیں گے آدھا چائے کا چمچ، سویا سوس لیں گے ایک چائے کا چمچ، سفید مرچ کا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، پیپریکا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، نمک لیں گے ایک چائے کا چمچ، ایک عدد انڈہ لیں گے، دودھ ایک چائے کا چمچ، تھوڑا سا کالی مرچ کا پاؤڈر لیں گے اور ایک کپ لیں گے بریڈ کرمبز۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ یہ ڈش انتہائی خستہ اور مزیدار بنے گی۔

تو چلیں شروع کرتے ہیں اس کو بنانا۔سب سے پہلے ہم لیں گے ڈبل روٹی کے چار عدد سلائس  اور ان تمام سلائس کے سائیڈ سے کاٹ لیں گے اور  ان تمام سلائس  کو برابر برابر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں گے۔اور اس کو گرائنڈر کی مدد سے پیس لیں گے اور بریڈ کرم بنا لیں گے۔ اس کے بعد آدھا کلو مرغی کا گوشت لیں گے اور اس کو بھی گرائنڈر میں ڈال کر اس کے اوپر ایک ایک چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں گے، اب اس میں ایک چائے کا چمچ سویا سوس شامل کریں گے، کالی مرچ کا پاؤڈر شامل کریں گے، سرخ مرچ کا پاؤڈر شامل کریں گے،آدھا چائے کا چمچ  نمک شامل کریں گے،اب ان سب چیزوں کو اچھی طرح گرائنڈر میں مکس کر لیں گےبریڈ کرم کے ساتھ۔ اب جو سارا مصالحہ تیا ر ہوا ہے اس کو گرائنڈر سے نکال لیں گے اور ایک سے دو چائے کا چمچ آئل کے ساتھ اس کو اچھی طرح مکس کر لیں گے جب تک بالکل ملائم نہ ہو جائے، اب اس کو ایک صاف سی ڈش میں نکال کر روٹی کی طرح بیل لیں گے،اور اس کو کاٹ کر برابر برابر پیس بنا لیں گے۔ اب ایک عدد انڈہ لیں گے اور اس میں نمک اور سفید مرچ کا پاؤڈر، ایک چائے کا چمچ  دودھ شامل کریں گےاور اس کو اچھی طرح مکس کر لیں گےاب ایک ایک پیس انڈے میں ڈپ کر یں گے اور پھر اس کو بریڈ کرم میں ڈپ کر لیں گے،اور اس کوآپ دو ماہ تک فریز بھی کر سکتے ہیں جو کہ خراب نہیں ہوں گےاو ر کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں،اب ان تمام ٹکڑوں کو فرائی پین میں آئل ڈال کر ہلکی آنچ پر تل لیں۔ اور لیں جی آپ کے انتہائی خستہ اور مزیدار چکن نگٹس تیار ہیں  جو کہ آپ کیچ اپ کے ساتھ سرو کریں۔

CHICKEN NUGGETS
CHICKEN NUGGETS



 CHICKEN NUGGETS RECIPE

CHICKEN NUGGETS
CHICKEN NUGGETS


                        Today we will make everyone's favorite dish which is very popular among all children and adults which is chicken nuggets. You can also prepare this dish for Eid which your guests will love and you can also give it to the children in Tiffany for school. So let's take half a kilo of chicken breast first, then four pieces of white double bread, half a teaspoon of ginger paste, half a teaspoon of garlic. Take half a teaspoon of paste, one teaspoon of soy sauce, half a teaspoon of white chilli powder, half a teaspoon of paprika powder, one teaspoon of salt, one egg, milk one teaspoon. Spoon, a little pepper powder and a cup of bread crumbs. I assure you that this dish will be very old and delicious.

CHICKEN NUGGETS
CHICKEN NUGGETS


                        So let's start making it. First we will take four slices of double bread and cut all these slices from the side and cut all these slices into equal small pieces. And grind it. Will grind with the help of and make bread worms. Then take half a kilo of chicken meat and put it in a grinder and add a tablespoon of ginger garlic paste on it, now add a teaspoon of soy sauce, pepper powder. We will add red chilli powder, half a teaspoon of salt, now mix all these things well in a grinder with breadcrumbs. Now take out all the prepared spices from the grinder and mix it well with one to two teaspoons of oil until it is completely soft, now take it out in a clean dish. They will take the vine like bread, and cut it into equal pieces. Now take one egg and add salt and white chilli powder, a teaspoon of milk and mix it well. Now dip one piece in egg and then dip it in breadcrumbs. You can take it, and you can freeze it for two months which will not spoil and you can use it at any time. Now put oil in a frying pan and fry it on low heat. And let's have your very old and delicious chicken nuggets ready to serve with ketchup.

 

Post a Comment

1 Comments

Tanks for taking interest in my blog. I will bel happy to hear from you about any suggestion, guidance