ALOO
KAY SAMOSAY
![]() |
| ALOO KAY SAMOSAY |
آج میں آپ کو بنانا سکھاؤں گا آلوکے سموسے کیسے بناتے
ہیں جو کہ ہر گھر کی پسند ہے اور خصوصاً رمضان کے اس مہینے میں ہرگھر کے دستر خوان
کی زینت ہوتے ہیں ۔ لیکن کم ہی لوگ گھروں میں بناتے ہیں کیونکہ سموسہ بنا نے کا
ایک خاص طریقہ کارہوتاہے جو ہر کوئی نہیں بنا سکتا۔ لیکن یہ طریقہ جو میں آپ کو
بتانے جا رہاہوں اس طریقہ کے ذریعہ ہر کوئی گھر میں آسانی سے اور انتہائی ذائقہ
دار اور خستہ سموسہ گھر میں تیار کرسکتے ہیں اور ماہ رمضان اور رمضان کے علاوہ بھی
آپ اس کو بنا سکتے ہیں ۔ جو کہ آپ کو یقیناًپسند آئیں گے۔ تو چلیں نوٹ کریں سموسہ
بنانے میں استعمال ہونے والے اجزاء اور اس
کو بنانے کا طریقہ۔
سب سے پہلے آپ لیں گے دو کپ معدہ جس کو آپ نے سب سے پہلے
اچھی طرح چھان لیں گے اس کے بعد اس میں شامل کریں گے آدھا چائے کا چمچ نمک،اس کے
بعد اس میں آدھاچائے کا چمچ اس میں زیرہ ڈالیں گے،اب اس میں آدھا کپ پانی ڈال لیں
گےاور اس میں ایک تہائی کپ گھی شامل کریں گے اب ہم اس کو ہاتھوں کی مددسے اچھی طرح
گوند یں گےاس کو ہم اتنا گوندیں گے کہ سخت ہو جائے اس کو نرم بالکل بھی نہیں
گوندنا اگر تھوڑی مقدار معدہ کی اور بھی
شامل کرنی پڑے تو شامل کریں گے اس کو سخت کرنے کے لئے۔اگرآپ نے گھی بھی کم یا زیادہ کیا تو یہ بالکل بھی خستہ نہیں بنے گی۔
![]() |
| ALOO KAY SAMOSAY |
اب سموسہ میں سے خوشبو نہ آئے تو یہ ادھورا ہے۔ خو شبو
کے لئےفرائی پین میں ہم ایک چائے کا چمچ گھی دالیں گے اب اس میں شامل کریں گے ایک
چائے کا چمچ زیرہ،ایک چائے کا چمچ کٹئ ہوئی لال مرچ شامل کریں گے،آدھا چائے کا چمچ
نمک ، ایک چائے کا چمچ کٹا ہوا خشک دھنیا،ایک چٹکی کالی مرچ کا پاؤڈر اور ہلدی ایک
چائے کا چمچ۔ اب ان سب چیزوں کو انتہائی
ہلکی آنچ پر فرائی کرنا ہے تا کہ ان کا کچا پن ختم ہو جائے۔اب دو آلو بوائل کر کے ان
کا چھلکا اتار لیں گے اب ان آلوں میں تین چمچ باریک کٹا ہوا پیاز شامل کریں گے اب
اس میں تین سے چار ہری مرچیں بارک کٹی ہوئی شامل کریں گے،دو سے تین چائے کا چمچ
دھنیا شامل کریں گے اور ایک چائے کا چمچ پودینا شامل کریں گے جو کہ خوشبو اور
ذائقہ کے لئے بہت ہی ضروری ہیں، اور اس میں تھوڑی سی کسوری میتھی بھی شامل کر دیں
۔اب ان سب کو اچھی طرح مکس کریں ، ان کو مکس کرنے کے لئے مشین کا استعمال ہرگز نہ
کریں، اب ان مصالحوں کو بھی اس میں شامل کر لیں گے ۔
اب گوندے ہوئے معدو کا لمبا سا ایک رول بنا لیں گے اور
برابر مقدار میں اس کو کاٹ لیں گے۔ اب اس کا پیڑہ بنا کر اس کو لمبائی میں بیلیں
گے اور اس کو درمیان سے کاٹ لیں گے اب اس کو سموسہ کی طرح اس کو فولڈ کریں گے ،
فولڈکرتے ہوئے اس کے کناروں پر پانی لگائیں گےاس میں تیارشدہ آلو کا مصالح شامل کر
کے اس کو بند کر دیں گے تاکہ اس کے اندر گھی نہ جا سکے۔ اب اس کو ہم درمیانی انچ
پر گھی یا تیل میں تل لیں گے۔انتہائی خستہ اور خوشبودار سموسہ گھر میں تیار ہے۔
ALOO
KAY SAMOSAY
Today I will teach you how to
make potato samosa which is a favourite of every household and especially in
this month of Ramadan it is an adornment of every household. But few people
make it at home because there is a special way of making samosa that not
everyone can make. But the method that I am going to tell you is that with this
method everyone can easily and very tasty and old samosa prepared at home and
you can make it apart from the month of Ramadan and Ramadan. Which you will
definitely like So let's take a look at the ingredients used to make samosa and
how to make them.
First you will take two cups
of stomach which you will first sift thoroughly then add to it half a teaspoon
of salt, then add half a teaspoon of cumin to it, now Put half a cup of water
in it and add one third cup of ghee to it. Now we will knead it well with the
help of hands. We will knead it so much that it becomes hard. Do not knead it
soft at all if a small amount of stomach. If you have to add more, we will add
it to make it harder. If you add more or less ghee, it will not become stale at
all.
![]() |
| ALOO KAY SAMOSAY |
Now if the samosa doesn't
smell, it's incomplete. We will put a teaspoon of ghee in the frying pan. Now
we will add one teaspoon of cumin, one teaspoon of chopped red pepper, half a
teaspoon of salt, one teaspoon of chopped. Dried coriander, a pinch of pepper
powder and a teaspoon of turmeric. Now all these things have to be fried on
very low heat so that their roughness disappears. Now boil two potatoes and
peel them. Now add three spoons of finely chopped onion in these potatoes. Add
three to four green chillies, finely chopped, two to three teaspoons of
coriander and one teaspoon of mint, which are essential for aroma and flavour,
and a pinch of fenugreek. Now mix them all well, never use a machine to mix
them, now we will add these spices in it.
Now we will make a long roll
of kneaded stomach and cut it in equal quantity. Now we will make a paste of
it, cut it into lengths and cut it in the middle. Now we will fold it like a
samosa, while folding it, we will put water on its edges, add the prepared
potato spices in it. Will be closed so that no ghee can enter inside it. Now we
will fry it in ghee or oil on a medium inch. Extremely old and fragrant samosa
is ready at home.




0 Comments
Tanks for taking interest in my blog. I will bel happy to hear from you about any suggestion, guidance